سری نگر: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ کو ضلع رام بن کے کیفٹریا موڑ پر چٹانیں کھسکنے کے پیش نظر بدھ کی صبح ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دی گئی۔ ٹریفک حکام کے مطابق قومی شاہراہ پر کیفٹریا کے مقام پر پہاڑی سے چٹانیں نیچے آنے کا سلسلہ جاری ہے جس وجہ سے ٹریفک کی نقل وحمل متاثر ہو رہی ہے۔ Srinagar Jammu National Highway closed
اُن کے مطابق صبح گیارہ بجکر 30 منٹ پر کیفٹ ایریا کے نزدیک ایک دفعہ پھر چٹانیں نیچے آنے کا سلسلہ شروع ہو ا جس وجہ سے ٹریفک کی آمدورفت کو فی الحال روک دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ تاہم جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔