اردو

urdu

By

Published : Aug 15, 2022, 1:05 PM IST

ETV Bharat / city

Srinagar Jammu National Highway سرینگر جموں قومی شاہراہ ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے بند

سری نگر جموں قومی شاہراہ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لہے ایک بار پھر سے بند کردیا گیا ہے۔ Kashmir National Highway

Kashmir National Highway
Kashmir National Highway

سرینگر: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل سری نگر۔جموں قومی شاہراہ رامبن میں چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے پیر کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دی گئی۔ ایک ٹریفک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ سری نگر۔جموں قومی شاہراہ کو رامبن میں کیفٹیریا موڑ پر چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ Srinagar Jammu National Highway Closed for Movement of traffic

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ سرینگر سونہ مرگ گمری روڈ کو بھی دراس میں بال پٹھنے کا واقعہ پیش آنے کے بعد بند کر دیا گیا ہے۔ تاہم جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے۔

قبل ذکر ہے کہ وادی کے لئے شہہ رگ کی حیثیت رکھنے والی قومی شاہراہ کے بند ہونے لوگوں کو گوناں گوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ شاہراہ کے بند ہونے سے جہاں ایک طرف گراں بازاری آسمان چھونے لگتی ہے وہیں دوسری طرف بازاروں میں بھی اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوجاتی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details