جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں عسکریت پسندوں نے رات پونے گیارہ بجے ایک ایس پی او کے گھر میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے سبب ایس پی او فیاض احمد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ مزکورہ ایس پی او کی اہلیہ اور لڑکی شدید طور پر زخمی ہوگئیں۔
اونتی پورہ: عسکریت پسندوں کے حملے میں ایس پی او اور اہلیہ کی موت - اس حادثہ میں ان کی بیٹی شدید طور پر زخمی
ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں عسکریت پسندوں نے ایک ایس پی او کے گھر میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے سبب ایس پی او فیاض احمد اور ان کی اہلیہ راجہ بانو کی موت ہوگئی جبکہ اس حادثہ میں ان کی بیٹی شدید طور پر زخمی ہیں۔
SPO and his wife killed
ماں اور بیٹی کو زخمی حالت میں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اہلیہ راجہ بانو کی موت ہوگئی جبکہ بیٹی کا علاج جاری ہے۔
وہیں نے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے، پولیس نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
Last Updated : Jun 28, 2021, 3:42 AM IST