اردو

urdu

ETV Bharat / city

کشتواڑ: 3 کٹر مشین کے ساتھ سمگلر گرفتار - اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

محکمہ جنگلات کے افسر کے مطابق جمال الدین چار ولد حبیب چار ساکن یاجی پاسر کوٹ، عبدالرشید بٹ ولد جمال بٹ ساکن بٹ پورا پاسرکوٹ کے پاس سے کٹرمشین کو ضبط کیا گیا۔

سمگلر گرفتار
سمگلر گرفتار

By

Published : Aug 25, 2021, 10:40 PM IST

محکمہ جنگلات کے افسر وجے کمار ( ایس ایف ایس) نے مڑواہ فارسٹ ڈیویژن کے قریب رکوٹ علاقہ میں 2 سمگلروں سے کٹر مشین کو ضبط کرلیا۔ ڈی ایف او مڑواہ وجے کمار نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ جمال الدین چار، عبدالرشید بٹ کے قبضہ سے غیرقانونی کٹر مشین کو ضبط کرلیا گیا۔

ڈی ایف او نے مزید کہا کہ یہ دونوں جنگل کی کٹائی کے لیے کٹر مشین کو غیر قانونی طور پر استعال کر رہے تھے۔ اطلاع ملنے پر علاقہ میں تعینات ملازمین کو موقعہ پر بھیج کر کٹر مشین کو ضبط کیا گیا اور ان دونوں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: گھروں میں تلاشی کے نام پر چوری کرنے والے گروہ کے 10 ارکان گرفتار

ڈی ایف او نے کہا کہ جنگلات کو نقصان پہنچانے کی کاروائی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details