اردو

urdu

ETV Bharat / city

Shiv Sena protest against JMC: شیوسینا جموں یونٹ کا اوپن ایئر جمنازیم میں ٹرینر اور نگراں کی تقرری کا مطالبہ - شیو سینا کا اوپن ایئر جم کے خلاف احتجاج

جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جموں شہر کے ہر وارڈ میں ٹرینر اور نگراں کی تقرری کے بغیر اوپن ایئر جمنازیم کھولنے پر شیوسینا جموں یونٹ نے سوال Question of Shiv Sena Jammu unit from JMC اٹھایا ہے Shiv Sena J&K Unit Questioned the Opening of Open Air Gymnasia by the JMC اور اسے عوامی پیسے کا سراسر ضیاع قرار دیا ہے۔ اس سلسلے میں شیوسینا کے جموں یونٹ کے صدر منیش ساہنی کی قیادت میں درجنوں شیوسینکوں نے جموں میونسپل کارپوریشن آفس کے باہر زبردست احتجاج کیا Shiv Sena protest against JMC۔

شیوسینا جموں یونٹ کا اوپن ایئر جمنازیم میں ٹرینر اور نگراں کی تقرری کا مطالبہ
شیوسینا جموں یونٹ کا اوپن ایئر جمنازیم میں ٹرینر اور نگراں کی تقرری کا مطالبہ

By

Published : Dec 7, 2021, 6:30 PM IST

جموں و کشمیر شیوسینا یونٹ نے جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جموں شہر کے ہر وارڈ میں ٹرینر اور نگراں کی تقرری کے بغیر اوپن ایئر جمنازیم کھولنے پر سوال اٹھایا Question of Shiv Sena Jammu unit from JMC ہے اور اسے عوامی پیسے کا سراسر ضیاع قرار دیا ہے۔ اس سلسلے میں پارٹی کے جموں یونٹ کے صدر منیش ساہنی کی قیادت میں درجنوں شیوسینکوں نے جموں میونسپل کارپوریشن آفس کے باہر زبردست احتجاج کیا Shiv Sena Jammu unit President, Manish Sahni Protest JMC office۔

شیوسینا جموں یونٹ کا اوپن ایئر جمنازیم میں ٹرینر اور نگراں کی تقرری کا مطالبہ

ساہنی نے کہا کہ بغیر ٹرینر کے اوپن جم کھولنا عوام کے پیسے کا ضیاع ہے۔ جموں میں 50 سے زیادہ جم کھولے گئے ہیں اور 25 مزید جم کھولے جا رہے ہیں۔ ساہنی نے کہا کہ عوام جاننا چاہتی ہے کہ کس کے حکم پر اور کس حکمت عملی کے تحت کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے جو بدعنوانی کی علامت ہے اور اس کی تحقیقات ہونی چاہئے۔

ساہنی نے کہا کہ ٹرینر اور کیئر ٹیکر کی تقرری کے بغیر جم کا قیام عوام کے پیسے کا ضیاع ہے، جسے فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ 'ہم نے اسکولوں کے بغیر اساتذہ یا ڈاکٹر کے بغیر ہیلتھ سینٹر کے بارے میں سنا تھا، لیکن اب ہم پہلی بار بغیر ٹرینرز کے جم کے بارے میں سن رہے ہیں'۔

منیش ساہنی نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی کہ وہ جے ایم سی کے قائم کردہ تمام اوپن ایئر جموں کے لیے ٹرینرز اور نگراں کی تقرری کا حکم دینے کے علاوہ اس معاملے کو دیکھیں۔ دریں اثنا شیوسینکوں نے جے ایم سی کمشنر کو اس سلسلے میں ایک میمورنڈم بھی پیش کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details