اردو

urdu

ETV Bharat / city

Shiv Sena Protest in Jammu: شیو سینا کارکنان نے جموں میں انوکھا احتجاج کیا - سد بدھی یگنیا جموں میں

شیو سینا کی جموں و کشمیر یونٹ نے تمام محاذوں پر حکومت کی مبینہ ناکامیوں کے خلاف جموں میں ایک انوکھا احتجاج Shiv Sena Protest in Jammu کیا۔ مظاہرین نے اس موقعہ پر' سدبدھی یگیہ' Sadbudhi Yagna کا اہتمام کیا۔

Shiv Sena holds unique protest by performing 'Sadbudhi Yagna' in jammu
شیو سینا کارکنان نے جموں میں انوکھا احتجاج کیا

By

Published : Dec 31, 2021, 8:43 PM IST

شیو سینا کی جموں و کشمیر یونٹ نے تمام محاذوں پر حکومت کی مبینہ ناکامیوں کے خلاف جموں میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے جموں و کشمیر کے جائز حقوق کے حصول، کشمیر میں امن کی بحالی اور تمام عوامی مسائل کے لیےے یگیہ کا اہتمام بھی کیا۔

شیو سینا کارکنان نے جموں میں انوکھا احتجاج کیا

شیو سینکوں نے مہاراجہ ہری سنگھ کے مجسمہ کے مقام پر پارٹی کے ریاستی صدر منیش ساہنی کی قیادت میں اپنا احتجاج درج کرانے کے لیے "سدبدھی یگیہ" کا اہتمام کیا۔ جب یگنیا کیا جا رہا تھا تو شیو سینکوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن میں 'ترقی کا وعدہ، روزگار ادھورا'، 'جموں کو بیچنا بند کرو'، 'جموں کے لیے علیحدہ ریاست، ڈوگرہ ثقافتی اور شناخت کو محفوظ بنائیں اور ' 2022 میں جموں کو فروخت کرنا بند کرو کے نعرہ درج تھے۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں منیش ساہنی نے کہا کہ 2020 اور 2021 جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے اداسی اور بدقسمتی سے بھرے ہوا تھا جہاں ایک طرف کورونا وبا نے تباہی مچا رکھی ہے اور دوسری طرف مرکزی حکومت جموں کے عوام سے کیے گئے اپنے تمام وعدوں کو توڑ رہی ہے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ حکومت کشمیر میں امن بحال کرنے میں ناکام رہی ہے اور جموں خطہ کو سیاسی انصاف فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔

مزید پڑھیں:Anti Pak Protest Held in Jammu: جموں میں مختلف مقامات پر پاکستان کے خلاف احتجاج

ساہنی نے کہا کہ ترقی کے نام پر حکومت نے ڈوگرہ شناخت اور ثقافت کو تباہ کرنے کی ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت جموں و کشمیر کو بیچنے کا عمل شروع کیا ہے جبکہ ڈوگرہ محض جموں جموں کا نعرہ لگا کر اس سے گمراہ ہو رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details