فیڈریشن کے صدر عاشق حسین خان نے بتایا کہ ٹی ایس وزیر نہ صرف ٹرانسپورٹ یونین کے معروف رہنما تھے بلکہ وہ ایک سلجھے ہوئے سیاست دان اور غریب پرور شخصیت کے مالک بھی تھے۔
سردار ٹی ایس وزیرکے قاتلوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ: شیعہ فیڈریشن انہوں نے کہا کہ مرحو م ایک ملنسار اور سیکولر کردار کے حامی تھے۔ وہ ہر ضرورت مند کی مدد کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر ٹی ایس وزیر کے قتل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ سکھ برادری کو ان کے اچانک جانے سے لاتلافی نقصان پہنچا ہے، وہ ایک ہونہار اور قوم کے سچے سپاہی سے محروم ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 'آر ایس ایس، بی جے پی سے جموں و کشمیر کی جامع ثقافت کو نقصان پہنچا رہا ہے'
خان نے کہا ہے کہ چونکہ ٹی ایس وزیر کا قتل دہلی میں ہوا ہے، اس لیے دہلی پولیس کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر قاتلوں کو گرفتار کرے اور انہیں سخت سے سخت سزا دلائے۔ انہوں نے دہلی پولیس سے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر عاشق حسین خان نے ان کے لواحقین کے ساتھ گہری ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔