جموں و کشمیر کے شہر جموں میں پارہ نے مارچ کے مہینے کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ اتوار (27 مارچ) کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 37.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ شہر کا پچھلا زیادہ سے زیادہ زیادہ درجہ حرارت 37.2 ڈگری سیلسیس تقریباً 77 سال پہلے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس سے پہلے دن کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 37.2 ڈگری سیلسیس 31 مارچ 1945 کو ریکارڈ کیا گیا تھا۔ Seventy-seven year-old record of maximum temperature broken in Jammu City
گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے جاری روس۔یوکرین جنگ کے دوران بڑے پیمانے پر بمباری کی وجہ سے گلوبل وارمنگ نے دنیا کے کئی حصوں میں درجہ حرارت کو متاثر کیا ہے۔ مقامی باشندوں نے شدید گرمی کے حوالے سے کہا کہ 'مارچ کے مہینے میں گرمی بڑھ گئی ہے اور بار بار بجلی سپلائی بند ہو جانے کی وجہ سے ان کے گھروں میں موجود انویٹر بھی چارج نہیں ہو پاتا ہے، جس کی وجہ سے پنکھا چلانا تو دور عام لوگ اندھیرے میں رہنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔