اردو

urdu

ETV Bharat / city

گاندربل میں پی ڈی پی رہنما کی برسی

گاندربل کے لار علاقے میں پی ڈی پی کے سینئر رہنما کی برسی میں سینکڑوں کی تعداد میں پارٹی کارکنان سمیت دیگر لوگوں نے شرکت کی۔

پی ڈی پی کے سینئر رہنما کی برسی میں سینکڑوں کی تعداد میں پارٹی کارکنان سمیت دیگر لوگوں نے شرکت کی
پی ڈی پی کے سینئر رہنما کی برسی میں سینکڑوں کی تعداد میں پارٹی کارکنان سمیت دیگر لوگوں نے شرکت کی

By

Published : Mar 5, 2021, 9:08 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے لار علاقے میں آج سینر پی ڈی پی رہنما اور سابقہ وزیر جنگلات قاضی محمد افضل کی برسی منائی گئی۔

اس موقع پر منعقدہ ایک تعزیتی نشست میں ضلع کے سینکڑوں لوگ بشمول پی ڈی پی کے ان کارکنوں نے شرکت کی اور ان کے حق میں دعا کی۔

گاندربل میں پی ڈی پی رہنما کی برسی

اس موقع پر علماء اور دیگر لوگوں نے قاضی صاحب کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں غریب عوام کا دوست قرار دیا ہے۔ انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بہت سارے لوگوں کی آنکھوں میں آنسو تھے۔

لوگوں نے کہا کہ 'جب سے قاضی صاحب کا انتقال ہوا ہے اس وقت سے ہمیں ایسا لگتا ہے کہ ہم یتیم ہو چکے ہیں'۔

واضح رہے کہ مرحوم قاضی پی ڈی پی کے سینئر رہنماؤں میں شمار کیے جارہے تھے اور مفتی سعید کے نزدیکی ساتھیوں میں شمار کیے جارہے تھے۔

گاندربل میں پی ڈی پی رہنما کی برسی

قاضی فاروق نے کہا ہے کہ پچھلے برس 'ہم مرحوم کی برسی میں شرکت نہیں کرسکے کیونکہ اس وقت لوگ کورونا جیسی وبائی بیماری کا سامنا کر رہے تھے'۔

انہوں نے کہا کہ ان سے جب پی ڈی پی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے پارٹی کے حوالے سے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی وفات کے بعد پارٹی نے ہمیں تنہا چھوڑا دیا ہے جبکہ ہم جیسے ورکرز نے پارٹی کو مظبوط بنانے میں اہم رول ادا کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سندھ نالہ میں کام کررہے مزدوروں کی روزی روٹی اچانک چھین کر مزدور طبقے کو پریشان کیا گیا ہے۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنر گاندربل سے اپیل کی ہے کہ از راہ انسانیت غریبوں اور مزدوروں کے اس اہم مسئلے کو ترجیحی بنیاد پر حل کیا جائے تاکہ ان کی روزی روٹی پھر سے بحال ہوسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details