سیمینار میں جموں سے تعلق رکھنے والی کئی موثر شخصیات نے اس میں حصہ لیا۔
اس سیمینار میں محکمہ سیاحت کے کام کرنے کے طریقوں پر نہ صرف سوال اٹھائے گئے بلکہ کئی سنگین الزامات بھی آئد کیے گئے۔
سیمینار میں جموں سے تعلق رکھنے والی کئی موثر شخصیات نے اس میں حصہ لیا۔
اس سیمینار میں محکمہ سیاحت کے کام کرنے کے طریقوں پر نہ صرف سوال اٹھائے گئے بلکہ کئی سنگین الزامات بھی آئد کیے گئے۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد پہلی بار اس طرح کے سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران کئی لوگوں نے حکومت پر جموں کے ساتھ تفریق کرنے اور جانبدارانہ سلوک کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔
اس موقع پر 'ایک جٹ جموں' کے چیئر مین انکر شرما نے کہا کہ 'بھلے ہی جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کو ختم کر دیا گیا ہو لیکن اب یہاں پر نوکرشاہی کا دبدبہ قائم ہو گیا ہے۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'نوکرشاہی جموں کے خلاف کام کر رہی اور پروموشنل پروگرامز کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔'