اردو

urdu

ETV Bharat / city

پونچھ: سیکورٹی فورسز کی جانب سے دوسرے دن بھی سرچ آپریشن جاری - Security forces continue search operation in Poonch

تلاشی مہم کے دوران راجوری پونچھ قومی شاہراہ کو بند کر دیا گیا اور پورے علاقے بڑی تعداد میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کی گئی۔

پونچھ: سیکورٹی فورسز کی جانب سے دوسرے دن بھی سرچ آپریشن جاری
پونچھ: سیکورٹی فورسز کی جانب سے دوسرے دن بھی سرچ آپریشن جاری

By

Published : Oct 15, 2021, 11:01 PM IST

جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل مینڈھر کی بھاٹہ دوریا کے علاقے ناڈ میں دوسرے دن بھی سیکورٹی فورسز عسکریت پسندوں کی تلاش میں مصروف رہیں۔

پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ کی ٹیموں نے سرچ آپریشن کے دوران ضلع کے جنگلات کی تلاشی لی۔

وہیں تلاشی مہم کے دوران راجوری پونچھ قومی شاہراہ کو بند کر دیا گیا اور پورا علاقہ فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا۔

پونچھ: سیکورٹی فورسز کی جانب سے دوسرے دن بھی سرچ آپریشن جاری

آپ کو بتادیں کہ گزشتہ دنوں سیکورٹی اہلکاروں کو اطلاع ملی تھی کہ ناڈ علاقے میں کچھ عسکریت پسند موجود ہیں، جس پر سیکورٹی اہلکاروں نے مشترکہ سرچ آپریشن شروع کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر کے بیمینا علاقے میں انکاؤنٹر، ایک عسکریت پسند ہلاک

سرچ آپریشن کے دوران جمعرات کی دیر شام عسکریت پسندوں نے سیکورٹی اہلکاروں پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ فوجی معلومات کے مطابق اس مقابلے میں فوج کے دو جوان ہلاک ہو گئے۔

جس کے بعد علاقے میں سیکورٹی فورسز کی بڑی تعداد تعینات کر دی گئی۔ سیکورٹی فورسز کی جانب سے دوسرے دن بھی سرچ آپریشن جاری رہی۔ گھنے جنگل کی وجہ سے سیکورٹی اہلکاروں کو سرچ آپریشن کے دوران کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details