یوم آزادی کے پیش نظر جموں کے دیگر علاقوں میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ رواں برس یوم آزادی کی تقریبات میں لوگوں کو آنے کی اجازت بھی ہوگی۔ وہیں اس تعلق سے سماجی دوری برتنے کی تاکید کی جارہی ہے۔ وہیں سیکورٹی کے لحاظ سے بھی انتطامیہ کی جانب سے کوئی کوتاہی نہیں برتی جارہی ہے اور تقریبات کو اچھے طریقے سے منعقد کرانے اور جموں و کشمیر میں امن و امان برقرار رکھنے کی خاطر حفاظت کے سخت بندوبست کئے جارہے ہیں۔
یوم آزادی کی مناسبت سے جموں میں حفاظت کے سخت ترین انتظامات
یوم آزادی کے پیش نظر شہر خاص جموں بشمول ڈوگرہ چوک، اندرا چوک، گوجر نگر کے گردونواح میں سیکورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
یوم آزادی کی مناسبت سے جموں میں حفاظت کے سخت ترین انتظامات
مزید پڑھیں:جماعت اسلامی سے منسلک ارکان پر چھاپے، محبوبہ مفتی کا مرکز پر نشانہ
جموں کے ایم اے ایم اسٹیڈیم کے ارد گرد پولیس و فورسز کے اہلکار چاق و چوبند ہیں، جہاں جموں کی سب سے بڑی تقریب منعقد ہوگی۔