اردو

urdu

ETV Bharat / city

VDC Members Fire at Suspected Persons: وی ڈی سی ممبر کے مشتبہ افراد پر فائرنگ کے بعد تلاشی آپریشن - راجوری میں وی ڈی سی ممبر کے گھر پر پتھراؤ

ضلع راجوری کے شاہ پور گاؤں سے تعلق رکھنے والے ایک ویلج ڈیفنس کمیٹی (VDC) ممبر کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے پتھراو کیا گیا۔ جواب میں وی ڈی سی ممبر نے ان افراد پر فائرنگ کی۔ VDC Members Fire at Suspected persons in Rajouri

Etv Bharat وی ڈی سی ممبر کے مشتبہ افراد پر فائرنگ کے بعد تلاشی آپریشن
Etv Bharat وی ڈی سی ممبر کے مشتبہ افراد پر فائرنگ کے بعد تلاشی آپریشن

By

Published : Aug 3, 2022, 11:17 AM IST

Updated : Aug 3, 2022, 12:18 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے بدھل علاقے میں گذشتہ شب کچھ ولیجج ڈیفینس کمیٹی (وی ڈی سی) ممبروں کی طرف سے مشتبہ افراد پر فائرنگ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق راجوری کے شاہ پور گاؤں سے تعلق رکھنے والے ایک وی ڈی سی ممبر کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے پتھراو کیا گیا۔ VDC Members Fire at Suspected Persons in Rajouri

وی ڈی سی ممبر کے مشتبہ افراد پر فائرنگ کے بعد تلاشی آپریشن

اس پتھراؤ کے جواب میں وی ڈی سی ممبر نے ان افراد پر فائرنگ کی جس کے بعد باقی وی ڈی سی ممبروں نے بھی ان پر زائد از ایک درجن گولیاں چلائیں۔ مقامی لوگوں نے دعویٰ کیا کہ مشتبہ افراد نے بھی وی ڈی سی ممبروں کی طرف دو گولیاں چلائیں اور موقعے سے فرار ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد فوج اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے بدھل علاقے کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:Weapons Recovered in Rajouri: راجوری میں سرچ آپریشن کے دوران ہتھیار برآمد

مقامی ذرائع نے بتایا کہ وی ڈی سی ممبر نے اپنی 303 رائفل کا استعمال کرتے ہوئے مشتبہ افراد پر فائرنگ کی جس کے بعد علاقے کے دیگر وی ڈی سی ممبران نے بھی مشتبہ افراد پر فائرنگ کی جس کے ساتھ علاقے میں ایک درجن سے زیادہ گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئیں۔ گاؤں والوں نے دعویٰ کیا کہ گولیاں چلنے کے بعد مشتبہ افراد موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعے کے فوراً بعد مقامی کیمپ سے فوج کی ٹیمیں اور کنڈی اور بدھل تھانوں کی پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچی۔

Last Updated : Aug 3, 2022, 12:18 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details