اردو

urdu

ETV Bharat / city

راجوری میں سرچ آپریشن - article 370 and 35A demolished from kashmir

جموں و کشمیر کے ضلع راجوری سیکٹر میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد جموں و کشمیر پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے متعدد علاقوں میں سرچ آپریشن چلایا۔

عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع

By

Published : Sep 11, 2019, 2:51 AM IST

Updated : Sep 30, 2019, 4:44 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع راجوری سیکٹر میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد جموں و کشمیر پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے متعدد علاقوں میں سرچ آپریشن چلایا۔ ایس او جی سکیورٹی فورسز نے ٹھنڈی کسی، مبارک پورہ، ٹنڈوال، پلونئے علاقوں کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے اور عسکریت پسندوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع

سکیورٹی کے مد نظر مقامی لوگوں کو گھروں کے اندر ہی رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق گذشتہ چند دنوں سے کچھ عسکریت پسند علاقے میں دیکھے جا رہے ہیں جو کسی بڑے حملے کو انجام دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اسی علاقے میں چند روز قبل بھی لوگوں نے ہتھیاروں سے لیس کچھ مشتبہ افراد کو دیکھا تھا۔ اس وقت بھی سکیورٹی فورسز اور پولیس افسران کے ذریعہ متفقہ طور پر سرچ آپریشن چلایا گیا تھا۔ دو دنوں تک جاری رہنے والے اس آپریشن میں بھی سکیورٹی فورسز اور پولیس کو کامیابی نہیں ملی تھی۔ خفیہ اجنسیوں کو مذکورہ علاقے میں عسکریت پسندوں کے موجود ہونے کی خبر اس سے قبل بھی موصول ہو چکی ہے۔

عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع
وہیں پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ کے ڈی ایس پی پرون مہاجن نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں بتایا کہ گذشتہ چند دنوں سے انہیں کچھ نہ کچھ خبریں ملتی رہتی ہیں اور انہیں خبروں کی بنیاد پر انہیں سرچ آپریشن شروع کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ لوگوں کو یقین دلاتے ہیں تاہم لوگوں سے چاق و چوبند رہنے کی اپیل بھی کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے لوگوں سے کوئی بھی اس قسم کی جانکاری ملنے پر انہیں مطلع کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 4:44 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details