اس زبردست آتشزدگی میں اطلاعات کے مطابق تقریباً 200 سے زائد جھگیاں خاکستر ہوگئیں۔
گزشتہ رات تقریباً ڈیڑھ بجے ایک جھگی میں آگ لگ گئی جس نے آناً فاناً میں کم از کم 200 جھگیوں کو اپنی زد میں لے لیا اور یہاں کے مکین چیخ و پکار کرتے رہ گئے۔
آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ نے فائر ٹینڈرز موقع پر بھیجے اور کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ تاہم متاثرین نے محکمہ پر لاپرواہی برتنے کا الزام لگایا ہے۔
ان جھگیوں میں رہنے والے 300 سے زائد روہنگیائی مسلمان اس حادثے سے نہ صرف صدمے میں ہیں بلکہ اب ان کے سروں پر نہ تو چھت ہے اور نہ ہی کہیں سر چھپانے کی جگہ ہے۔