اردو

urdu

ETV Bharat / city

Roads Closed Due to Rains In Uri: بارش کے سبب سڑکیں بند، شاہراہوں کی مرمت کا مطالبہ - جموں و کشمیر کی خبر

جموں و کشمیر میں چند روز قبل ہوئی بارشوں سے کشمیر کے کئی پہاڑی اور میدانی علاقوں میں تودے گرنے سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئی، کئی علاقوں میں تودے ہٹائی گئی ہیں اور کئی علاقوں میں ابھی تک نہیں سڑکیں بند ہیں۔Roads Closed Due to Rains In Uri

بارش کے سبب سڑکیں بند، سڑکوں کو صاف کرنے کا مطالبہ
بارش کے سبب سڑکیں بند، سڑکوں کو صاف کرنے کا مطالبہ

By

Published : Jun 24, 2022, 1:10 PM IST

ضلع بارامولہ کے سرحدی قصبہ اوڑی کے کئی علاقے ہیں، جن میں چرنڈا اور بٹگرا سمیت کئی دور دراز علاقوں میں سڑکوں پر سے تودے نہ ہٹائے جانے کے سبب لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ضلع بارہمولہ کے سرحدی قصبہ اوڑی کے چونڈا اور بٹگرا علاقوں کے باشندوں نے ضلع و تحصیل انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'انتظامیہ نے تودے نہیں ہٹائے گئے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ حالیہ دنوں ہوئی بارشوں کے بعد دور دراز علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔Roads Closed Due to Rains In Uri

بارش کے سبب سڑکیں بند، سڑکوں کو صاف کرنے کا مطالبہ

اس حوالے سے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک بند ہونے کے سبب ہمیں کئی کلومیٹر پیدل چلنا پڑتا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے فوری طور پر سڑکوں صاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک مقامی باشندہ لال حسین نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا بہت ساری علاقوں میں رابطہ سڑکیں ابھی بھی بند پڑی ہوئی ہیں، جگہ جگہ لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔ جس میں چونڈا، بٹگرا علاقے شامل ہیں۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ اور تحصیل انتظامیہ سے گزارش کیا ہے کہ جلد سے جلد رابطہ سڑکیں بحال کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: Improved Flood Situation in JK: جموں و کشمیر میں سیلاب کی صورتحال میں بہتری

ABOUT THE AUTHOR

...view details