اردو

urdu

ETV Bharat / city

Road Accident Jammu and Kashmir جموں و کشمیر میں سڑک حادثات میں اضافے کا ذمہ دار کون

جموں و کشمیر میں سڑک حادثات میں اضافے کی وجہ سے لوگوں میں تشویش کا ماحول ہے اور وادی میں دن بدن حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح لمحہ فکریہ ہے، جس میں قیمتی جانیں تسلسل کے ساتھ لقمہ اجل بن رہی ہیں۔ Poonch Road Accident

Road Accident Jammu and Kashmir
جموں و کشمیر میں سڑک حادثات

By

Published : Sep 14, 2022, 5:16 PM IST

جموں:جموں کشمیر میں ہر روز کئی لوگ سڑک حادثات کا شکار ہوکر اپنی قیمتی جانیں گنواتے ہیں۔ بہت سے لوگ عارضی یا مستقل معذوری کا شکار بھی ہو جاتے ہیں۔ آج بھی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے ساؤجیاں علاقے میں ایک منی بس حادثہ کا شکار ہوئی جس میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں جنہیں جموں میڈیکل کالج منتقل کیا گیا۔ اس دردناک حادثے کے بعد جموں کشمیر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ Road Accident Jammu and Kashmir

جموں و کشمیر میں سڑک حادثات میں اضافے کا ذمہ دار کون

ای ٹی وی بھارت نے اس ضمن میں نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما اور پونچھ کے سابق رکن اسمبلی اعجاز جان سے جموں میڈیکل کالج کے احاطے میں سڑک حادثات کی بڑھتی شرح پر ردعمل جاننے کی کوشش کی کہ نیشنل کانفرنس کے دور حکومت سے لے کر آج تک سڑک حادثات کو روکنے کے لئے معقول انتظامات کیوں نہیں کئے جا رہے ہیں۔ Road Accidents Increasing in Jammu and Kashmir

انہوں نے کہا کہ 'یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک روز قبل ہی لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پونچھ ضلع کا دورہ کیا،گورنر کے دورہ پونچھ سے ایک دن پہلے سڑک کی مرمت کی گئی جبکہ دیگر سڑکوں کی مرمت نہیں ہوئی۔ اس سے قبل بھی وادی چناب میں سڑکوں پر حادثات کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے۔ ہر شخص سوچنے پر مجبور ہے کہ ان سڑکوں کی حالت کب بہتر ہوگی۔ اتنے حادثات پیش آنے کے بعد ان سڑکوں پر خونی رقص جاری ہے اور حادثات میں کمی لانے کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے جا رہے ہیں ۔خطہ چناب اور پیر پنجال کے بالائی علاقوں کی سڑکوں کی ابتر حالت انتظامیہ کی توجہ طلب کر رہی ہے۔

سڑکوں کی ایسی حالت جموں و کشمیر سے ہر روز سرخیوں میں ہوتی ہیں۔ ان سڑکوں پر حادثات میں کمی لانے کیلئے حکومت کو خصوصی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکے اور ایسے حادثات مزید نہ ہوں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details