جرنل وپن راوت کی حادثاتی موت پر جہاں ملک بھر میں صف ماتم بچھی ہے اور تعزیتی پروگرامز منعقد ہو رہے ہیں، وہیں تحصیل منڈی کے متعدد مقامات پر جرنل بپن راوت کو خراج پیش Rich Tributes paid to General Bipin Rawat in Mandi کرنے کے لیے مجالس اور ریلیوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
اسی سلسلہ کی ایک کڑی کے تحت شہید میجر روہت میموریل سوسائٹی و وکیشنل ٹرینگ سنٹر کی جانب سے ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا جو وکیشنل ٹرینگ سنٹر منڈی سے نکل کر بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول منڈی پہونچی جہاں دومنٹ کی خاموشی اختیار کرکے جرنل وپن راوت اور دیگر کو حراج پیش کیا گیا۔