جموں و کشمیر بی جے پی یونٹ کے صدر راویندر رینہ نے اننت ناگ لال چوک میں بی جے پی کے ایک سرپنچ اور ان کی اہلیہ پر کیے گئے فائرنگ اور قتل میں پاکستان کے شامل ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔
رویندر رینہ نے بی جے پی سرپنچ کے ہلاکت کی مذمت کی - عسکریت پسندوں نے ایک بی جے پی سرپنچ اور ان کی اہلیہ پر فائرنگ کی
ضلع اننت ناگ کے لال چوک علاقے میں واقع اسپورٹس اسٹیڈیم کے قریب عسکریت پسندوں نے ایک بی جے پی سرپنچ اور ان کی اہلیہ پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دونوں میاں بیوی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
بی جے پی سرپنچ قتل معاملے پر راویندر رینہ کا بیان
رینہ نے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'پاکستان نے ہمیشہ کشمیر میں لوگوں پر حملہ کروایا ہے'۔ انہوں نے کہا کہ 'ان کے اہل خانہ ملک کے ساتھ محبت کرتے تھے جو پاکستان کو پسند نہیں آتا تھا اور اسی وجہ سے ان پر حملہ کرایا گیا'۔ انہوں نے کہا کہ 'اس قتل کا بدلہ لیا جائے گا اور بی جے پی رہنماؤں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا'۔
Last Updated : Aug 9, 2021, 6:42 PM IST