راجیہ سبھا میں تحریری سوالوں کا جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیا نند رائے نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، جموں و کشمیر میں بیروں ریاست کے لوگوں نے کل سات پلاٹ خریدے Outsiders Bought 7 Plots in J&K ہیں۔
نیتا نند رائے نے بتایا کہ دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد جموں و کشمیر میں ایسے کل 7 پلاٹ فروخت کیے گئے جو یوٹی سے باہر سکونت اختیار کرنے والوں نے خریدے۔ان کا کہنا تھا کہ سبھی پلاٹ جموں علاقے میں خریدے گئے ہیں اور وادی میں ابھی تک کسی نے بھی پلاٹ نہیں خریدا ہے۔
ای ٹی وی بھارت نے بیرون ریاست افراد کے زمین خریدنے پر کئی سیاسی رہنماؤں سے ردعمل جانے کی کوشش کی ۔
پردیش کانگریس کمیٹی جموں کشمیر کے نائب صدر و سابق وزیر رمن بلا نے کہا کہ یہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے مبارک ہوں کہ جموں میں اب بیرون ریاست سے آنے والے لوگ جموں پر بوجھ بن گئے ہے،جبکہ کشمیر میں ابھی بھی کسی نے زمین نہیں خریدی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں بے روزگاری عروج پر ہیں اور اس کی بات تو مرکزی حکومت نہیں کرتی ہے۔ انہوں نے بی جے پی پر سوالیہ انداز میں کہا کہ بی جے پی نے پرائیویٹ کمپنی لانے کا وعدہ کیا تاکہ نوجوانوں کو روزگار ملے لیکن اس کے برعکس جموں مین اب بیرون ریاست رمین لے رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے وعدے سارے جھوڑے ثابت ہوئے جو دفعہ 370 کی منسوخی کی وقت کئے تھے۔
نیشنل کانفرنس کے صوبائی سیکریٹری جموں شیخ بشیر احمد نے کہا کہ جموں کے عوام کے ساتھ دھوکہ دہی ہوئی ہیں۔