ملک کے دیگر ریاستوں کےساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی بیرون ممالک سے سیاح ہر سال آتے ہیں۔ 1989 کے بعد وادی کشمیر میں نامساعد حالات پیدا ہونے کے باوجود بھی امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا و دیگر ملکوں سے سیاح کشمیر آتے ہیں۔ Interview of USA Tourist after Visiting Kashmir
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے امریکہ کے کیلیفورنیا شہر کے رہنے والے جان لوک سے وادی کشمیر کا دورہ کرنے کے بعد ان کا ردعمل جاننے کی کوشش کی، ان سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ انہوں نے سیحات کے کشمیر کا ہی انتخاب کیوں کیا؟
اس سوال کے جواب میں جون لوک نے کہا کہ وہ جارجیا کے بعد مصر اور پھر بھارت گھومنے آئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کے بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے ان کے ایک دوست نے کشمیر کے بارے میں جانکاری دی۔ اس کے بعد وہ کشمیر پہنچے۔