پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ' این سی کے رہنما پاکستان کو گالی دینے والے کو گالی دینے کی بات کرتے ہیں، اور پی ڈی پی کی محبوبہ مفتی کہتی ہیں کہ عسکریت پسند انکے کارکن ہیں'۔
'کانگریس - این سی اتحاد کو عوام معاف نہیں کریگی' - عوام معاف نہیں کریگی
بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھو نے جموں میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس، کانگریس اور پی ڈی پی پر سخت نکتہ چینی کی۔
!['کانگریس - این سی اتحاد کو عوام معاف نہیں کریگی'](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/images/768-512-2818918-84-79907c08-2a70-4ecb-b9f2-b94f26dd940f.jpg)
رام مادھو
متعلقہ ویڈیو
'جو عسکریت پسند معصوم بچوں کو قتل کرتے ہیں، جو گھروں میں گھس کر خواتین کے ساتھ زیادتی کرتے ہیں، ایسے عسکریت پسند پی ڈی پی کے کارکن بنے ہوئے ہیں'۔
رام مادھو نے کہا کہ' بی جے پی نے اکبر لون کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے کہ ان پر کارروائی کی جائے، اور ان پر ایف آئی آر درج کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے'۔