نیشنل کانفرنس کے یوتھ رہنما جن میں گورو کپور، تیجندر سنگھ، ریاض ملک، ساہل کیرنی اور سندیپ سنگھ شامل تھے سبھی نے مل کر جموں کے گوجرنگر سے بٹھنڈی علاقہ میں واقع پارٹی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے گھر تک ایک ریلی نکالی۔
نیشنل کانفرنس میں شامل ہونے والے دیگر جماعتوں کے کارکنان کے استقبال میں ریلی جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی اور اپنی پارٹی سے وابستہ کارکنوں کی نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کرنے پر ان کے خیر مقدم کے لئے یہ ریلی منعقد کی گئی تھی۔ پارٹی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی میں شامل ہونے والے رہنماؤں کا خیر مقدم کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی میں پارٹی میں شامل ہونے والے نوجوانوں سے کہا کہ 'آگے چل کر جموں و کشمیر اور نیشنل کانفرنس کی باگ ڈور انہیں ہی سنبھالنی ہے، یہی وجہ ہے کہ نیشنل کانفرنس ہمیشہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتی آئی ہے۔
مزید پڑھیں:ہلاکتوں کو روکنے کی ذمہ داری مرکز پر عائد: فاروق عبداللہ
پارٹی میں شامل ہونے والے نوجوان رہنماؤں میں اشمیت سنگھ، وپن گپتا، شہنواز احمد، یشپال سنگھ، سنجے سنگھ، ہردیو سنگھ جموال، امیت رینہ، ابھینو گپتا، پراون، اپروا گپتا، کرن پریت سنگھ، دلپریت سنگھ، اجوت سنگھ، پرتپال سنگھ، وکاس بخشی، ارون شرما، شبھم کمار، ابھشیک جموال، ابھشیک گپتا، گورو جموال، رمن سنگھ، وکی، ہرش بندرا، سُمت، سارتھک، شیوم، انکو شرما، سردار بٹو، نتن مہاجن، بلبیر چب،متھون شرما، منیش، روہت، ڈاکٹر ہرمیت سنگھ، دیوم گپتا، مشال سنگھ کے نام قابل ذکر ہیں۔
ریلی میں شامل نیشنل کانفرنس کے رہنماؤں کے مطابق تمام دیگر پارٹیوں سے نیشنل کانفرنس میں شامل ہونے والے کارکنان پہلے نیشنل کانفرنس کے ہی رکن تھے لیکن کچھ دنوں قبل کسی وجوہات کے بناپر انہوں نے پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی لیکن اب پھر وہ نیشنل کانفرنس میں جڑ رہے ہیں جو کہ پارٹی کے لیے ایک خوش آئند بات ہے۔