اردو

urdu

ETV Bharat / city

راجوری: 'بھائی کے قتل میں سگی بہن بھی شامل' - قاتلوں میں مقتول کی سگی بہن پریا شرما

جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں 12 اگست کی درمیانی رات 28 سالہ انکت بخشی کا اپنے ہی گھر میں قتل ہوا تھا، پولیس کے مطابق انکت بخشی کے قتل میں اس کی سگی بہن بھی شامل ہے۔

بھائی کے قتل میں سگی بہن بھی شامل
بھائی کے قتل میں سگی بہن بھی شامل

By

Published : Aug 17, 2021, 8:37 PM IST

ضلع راجوری کی پنچایت چنگس کے چگلی گاؤں میں اگست کی 12 تاریخ کی درمیانی رات 28 سالہ انکت بخشی کا اپنے ہی گھر میں قتل ہوگیا تھا۔ جس کے سبب لواحقین دن بھر شاہراہ کو بند کرکے احتجاج کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کررہے تھے۔

بھائی کے قتل میں سگی بہن بھی شاملبھائی کے قتل میں سگی بہن بھی شامل

اس معاملے کے بعد راجوری پولیس نے کیس درج کرکے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی، جس کی سربراہی ایس ایس پی راجوری شیما نبی کررہی تھیں۔ چند ہی دنوں میں پولیس نے اس کیس میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے قاتلوں کو پکڑ لیا، مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ قاتلوں میں مقتول کی سگی بہن پریا شرما اور اس کا دوست راجن شرما شامل ہے۔ اس قتل میں ملوث ایک ملزم کی عمر کم ہونے کی وجہ سے پولیس نے ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش نہیں کیا۔

بھائی کے قتل میں سگی بہن بھی شامل

مزید پڑھیں:کولگام میں نامعلوم بندوق برداروں نے بی جے پی لیڈر کو گولی ماری

وہیں ایس ایس پی راجوری شیما نبی کی قیادت میں کیس کی دیکھ ریکھ کرنے والے افسران نے کہا کہ 'ملزم کوئی بھی ہو اسے بخشا نہیں جائے گا، انکت بخشی کے قاتلوں کو قانون کے مطابق سزادی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details