اردو

urdu

ETV Bharat / city

مظاہرین نے خودسوزی کی دھمکی دی - مظاہرین

جموں و کشمیر بینک میں کام کرنے والے خدمت سنٹر ملازمین کا احتجاج مسلسل جاری ہے کیوں کہ تقریبا 1204 ملازمین کو جموں و کشمیر بینک نے بے روزگار کر دیا ہے۔

مظاہرین نے دی خود کو جلانے کی دھمکی
مظاہرین نے دی خود کو جلانے کی دھمکی

By

Published : Jan 3, 2020, 12:28 PM IST

جموں پردرشنی میدان میں مظاہرہ کر رہے ان لوگوں کا کہنا ہے کہ بینک نے انہیں مستقل کرنے کا وعدہ کیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ ان کے لیے بینک یو ایس بی یعنی الٹرا سمال برانچ کھولیگا، جہاں انہیں نوکری دی جائیگی۔

مظاہرین نے دی خود کو جلانے کی دھمکی

ان مظاہرین نے بینک کے چیئرمین کو انتباہ کیا ہے کہ اگر ان کی مانگوں کو نہیں مانا گیا ہے تو کچھ لوگ جے اینڈ کے بینک کے باہر خود کو آگ لگا کر خودکشی کر لیں گے، جس کی ذمہ داری بینک کے چیئرمین کی ہوگی۔

جے اینڈ کے بینک

غورطلب ہے کہ خدمت سنٹرز میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے 2012 میں جے اینڈ کے بینک کی جانب سے ایک نوٹس جاری کیا گیا تھا جس میں انہیں بینک میں مستقل کرنے کی بات کہی گئی لیکن افسوس وہ حکم اب تک کاغذوں تک ہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details