اردو

urdu

ETV Bharat / city

Protest in Rajouri: راجوری میں پی ڈی ڈی کے خلاف احتجاج - راجوری میں پی ڈی ڈی کے خلاف احتجاج

ضلع راجوری کے درہالی پل کے قریب محکمۂ پی ڈی ڈی کے خلاف سڑک جام کر احتجاج کیا گیا۔ Protest in Rajouri

Protest in Rajouri
Protest in Rajouri

By

Published : Jan 11, 2022, 2:24 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے درہالی پُل کے قریب ایتی ٹاؤن میں مقامی لوگوں نے سات دنوں سے گاؤں کے ٹرانسفارمر کی مرمت نہ کرنے پر پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے خلاف سڑک بلاک کر احتجاج کیا۔ Protest against PDD in Rajouri

مقامی شخص دربار چودھری نے کہا کہ 'ہمارے وارڈ میں گزشتہ سات دنوں سے لائٹ نہیں ہے، بجلی کی فراہمی نہ ہونے سے طلباء کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ ان دنوں بچے بورڈ امتحانات کی تیاری کر رہے ہیں۔' Students upset over lack of electricity in Rajouri

راجوری میں پی ڈی ڈی کے خلاف احتجاج

انہوں نے کہا کہ 'محکمۂ بجلی اس علاقہ کی طرف توجہ دے اور علاقہ میں بجلی کی سپلائی بحال کریں۔ علاقے کے لوگوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ 'جے ای پی ڈی ڈی آصف نثار سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ 'ایک ٹرانسفارمر ٹھیک ہے اور دوسرا بھی مرمت کے مراحل میں ہے۔ بجلی کی سپلائی جلد بحال کر دی جائے گی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details