اردو

urdu

ETV Bharat / city

ورلڈ کپ: 'یہ پاکستان کی ایک سازش ہے'

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے دھونی سے دستانوں سے فوج کا لوگو ہٹانے کیلئے کہا جس پر بھات میں سیاست شروع ہوگی ہے۔

فائل فوٹو

By

Published : Jun 7, 2019, 9:15 PM IST


بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مہیندر سنگھ دھونی آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران بڑی مصیبت میں پھنس گئے ہیں۔

انہوں نے ٹیم انڈیا کے پہلے میچ میں بھارتی فوج کے نشان والے دستانے پہنے تھے۔

متعلقہ ویڈیو

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے دھونی سے فوج کا لوگو اپنے دستانوں سے ہٹانے کیلئے کہا جس پر بھات میں سیاست شروع ہوگی ہے۔

جموں ڈوگرہ فرنٹ اور شیوسینا نے آج جموں میں بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے خلاف احتجاج کیا۔

اس موقع پر ڈوگرہ فرنٹ کے صدر اشوک گپتا نے کہا کہ یہ پاکستان کی ایک سازش ہے جس کے تحت انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل میں دھونی کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے وزیراعظم نریندرمودی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسئلے کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل میں اٹھائیں تاکہ بھارت کی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی اثر نہ پڑے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق ورلڈ کپ کے دوران آئی سی سی کے کپڑوں یا دیگر اشیاء پر سیاست، مذہب یا نسل جیسی چیزوں کا کوئی نشان نہیں ہونا چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details