ریاست جموں و کشمیر کے ضلع جموں کے تالاب تلو میں نیشنل پینتھرز پارٹی کے کارکنوں نے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل بجلی کی کٹوتی سے یہاں کی عوام کافی پریشان ہے اور اسی لیے محکمہ بجلی کے خلاف مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

نیشنل پینتھرز پارٹی کے ریاستی نائب صدر پرتاپ سنگھ جموال، مغربی جموں کے نائب صدر کپل دیو مہرہ سمیت کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔
اس موقع پر پرتاپ سنگھ جموال نے کہا کہ ریوینیو کمپلیکس کے بالمقابل اس علاقے میں تقریباً24 گھر ایسے ہیں جنہیں بجلی کنکشن نہیں دیا گیا ہے حالانکہ مقامی لوگوں نے رقم جمع کر کے بجلی کے کھمبے لگوائے ہیں۔ انہوں نے محکمہ پر امتیازی سلوک کرنے کا مبینہ الزام عائد کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کئی مرتبہ محکمہ کو اس کی طرف توجہ بھی دلائی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے۔
پرتاپ نے بجلی کنکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ متعدد اسکیموں کا اعلان کرتا ہے لیکن حقیقت میں محکمہ لوگوں کو 24 گھنٹے بجلی فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔