جموں:وزیر اعظم نریندر مودی آج جموں و کشمیر کے دورے پر ہیں اور یوم قومی پنچایتی راج پر سانبہ ضلع کی پلی گرام پنچایت سے ملک کی تمام گرام سبھا سے خطاب کریں گے، وزیر اعظم دورے کے دوران 20 ہزار کروڑ روپے کے مختلف پروجیکٹس کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ وہیں جموں کشمیر اور ملک کی دیگر ریاستوں سے بڑی تعداد میں سرپنچ، پنچ، بی ڈی سی اور ڈی ڈی سی ممبران پہنچ چکے ہیں۔ جموں و Prime Minister Narendra Modi arrives in Jammu کشمیر انتظامیہ نے ان پی آر آئیز کو جموں کے مختلف ہوٹلوں میں رات رہنے کا انتظام کیا گیا ہیں۔ پنچایتی راج اداروں کے ممبران جموں پہنچ گئے ہیں۔
Narendra Modi Jammu Visit: وزیراعظم نریندر مودی جموں پہنچے - نریندر مودی جموں پہنچے
وزیراعظم نریندر مودی آج جموں کے ضلع سانبہ میں یک روزہ دورے پر پہنچے۔ اس دوران وزیراعظم متعدد ترقیاتی پروجیکٹس کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ واضح رہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد وزیراعظم نریندر مودی کا جموں و کشمیر کا یہ تیسرا دورہ ہے۔ Prime Minister Narendra Modi arrives in Jammu
قومی یوم پنچایتی راج کی مناسبت سے وزیراعظم نریندر مودی جموں و کشمیر میں سانبہ ضلع کے پلی پنچایت میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم کے دورہ سے پلی پنچایت کے مکینوں میں خوشی دیکھی جا رہی ہے۔ گاؤں کو سجا دیا گیا ہے، جب کہ گاؤں کی رابطہ سڑک پر ہنگامی طور پر میگڈم بچھایا گیا۔ مقامی اسکول کی مرمت کا کام بھی کیا گیا ہے نیز گلی کوچوں کی بڑے پیمانہ پر صفائی کی گئی۔ پلی پنچایت کے لوگوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورے کے سبب گاؤں کا نقشہ ہی بدل گیا۔ گاؤں میں تیزی سے ترقیاتی کام انجام دیے گئے، سڑک پر تارکول ڈالا گیا ہے۔ اے ٹی ایم مشین کو نصب کیا گیا، اسکول کی مرمت کی گئی اور گاؤں میں موجود صدیوں پرانے تالاب کی صفائی کی گئی جو کہ انتہائی گندہ ہوچکا تھا۔