اردو

urdu

ETV Bharat / city

Press Confrence of Dr Jitendra Singh: 'حد بندی کمیشن کی ایمانداری اور نیت پر کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہئے'

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے نیشنل کانفرنس سمیت دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے حد بندی کمیشن کے کام کاج پر سوالات اُٹھانے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔'Dr Jitendra Singh on Opposition Parties

Press Confrence of Dr Jitendra Singh
Press Confrence of Dr Jitendra Singh

By

Published : Feb 6, 2022, 1:31 PM IST

جموں میں ایک پریس کانفرینس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ 'حد بندی کمیشن کی ایمانداری اور نیت پر کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ آئینی ضابطوں کے تحت کمیشن کام کر رہا ہے۔' Press Conference of Dr Jitendra Singh in Jammu

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ 'حد بندی کمیشن اچھی رفتار سے کام کر رہا ہے اور ہمیں اُمید ہے کہ وہ بہت جلد اپنی حتمی سفارشات منظر عام پر لائے گا۔' Dr Jitendra Singh on delimitation commission

Press Confrence of Dr Jitendra Singh

انہوں نے بتایا کہ 'حد بندی کمیشن کی ایمانداری اور نیت پر کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہئے کیونکہ اس کا قیام الیکشن کمیشن آف انڈیا نے عمل میں لایا ہے۔'

مرکزی وزیر نے نیشنل کانفرنس سمیت دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے حد بندی کمیشن کے کام کاج پر سوالات اُٹھانے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔'

پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے عام بجٹ پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں مرکزی وزیر جتندر سنگھ نے کہا کہ 'بجٹ میں ہر شعبے کے لیے کچھ نہ کچھ رکھا گیا ہے۔' Dr Jitendra Singh on Budget

اُنہوں نے بتایا کہ 'بھارت کو ترقی کی راہ پر آگے بڑھانے میں یہ بجٹ معاون ثابت ہوگا۔ مرکزی وزیر نے کہاکہ عام بجٹ تاریخی ہے اور اس میں سبھی سیکٹروں کی طرف خصوصی توجہ دی گئی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: Jitendra Singh On Delimitation Draft: جتیندر سنگھ نے کہا نیشنل کانفرنس کے ممبران حد بندی کمیشن کے پیرامیٹرز سے مطمئن

انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں تعمیر وترقی اور دوسرے شعبوں کے لیے بھی عام بجٹ میں پیسے مختص رکھے گئے ہیں۔ موصوف نے بتایا کہ عام بجٹ میں سائنس، ٹیکنالوجی اور دوسرے شعبوں کی طرف بھی خصوصی توجہ مبذول کی گئی ہے۔'

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details