اردو

urdu

ETV Bharat / city

جموں سیٹ کو خالی چھوڑنے پر پی ڈی پی رہنما برہم - صوبہ جموں

جموں لوک سبھا سیٹ کو خالی چھوڑنے کے پی ڈی پی کے فیصلے کو پارٹی رہنماؤں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی صدر سے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فردوس ٹاک

By

Published : Mar 25, 2019, 11:46 AM IST


صوبہ جموں کی دو پارلیمانی نشستوں پر اپنے امیدوار نہ اُتارنے کے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے فیصلے سے نالاں پارٹی کے سابق ایم ایل سی اور ایک سرکردہ رہنما فردوس ٹاک نے پارٹی سے اودھم پور۔ڈوڈہ حلقہ پر لیے گئے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کی۔

فردوس ٹاک

جموں کے گاندھی نگر علاقے میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اس سلسلہ میں پارٹی کے پارلیمانی معاملات کی کمیٹی میں ایک نظر ثانی کی پٹیشن دائر کی ہے اور پارٹی سے اودھم پور لوک سبھا نشست کے لیے کئے گئے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے فیصلے کے بعد سول سوسائٹی اور یوتھ انجمنوں کی دیگر جماعتوں نے ایک مجموعی فیصلہ لیا تاکہ پارٹی کے سیاسی معاملات کی کمیٹی کو اس فیصلے سے آگاہ کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اپنا دعویٰ پیش کرنے کی ایک خاص وجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے حلقے سے امیدوار نہ اُتارنے کے فیصلے سے حلقے کو تمام سیاسی پارٹیاں نظر انداز کر رہی ہیں۔ حلقے کی تفصیلات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلقے کے چھ اضلاع میں تقریباً24 لاکھ کی آبادی ہے جس میں وادی چناب کی آبادی کا نصف حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس ،بی جے پی سمیت دیگر پارٹیاں وادی چناب کی 50 فیصدی آبادی کو نظر انداز کرتی آرہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیاں وادی چناب کے مقروض ہیں لیکن اس کے دور افتادہ علاقہ کے لوگ ابھی بھی قدیم پتھر کے زمانے میں رہتے ہیں۔

انہوں نے حلقہ کے موجودہ ایم پی پر الزام لگایا کہ وہ ملک کے سب سے اعلیٰ دفتر پر بیٹھ کر صرف ادہم پور اور کٹھوعہ کے مفاد کو دیکھ رہے ہیں اور وادی چناب کو نظر انداز کیا ہے۔

انہوں نے پارٹی سے اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details