جموں شہر کے بٹھنڈی ،سجواں ،نروال ،گو جر نگر ،شہیدی چوک ،جوگی گیٹ ،تالاب کھٹیکاں و دیگر علاقوں میں ہر سال کی طرح اس سال بھی بیوپاریوں کی جانب سے جانوروں کی منڈیاں لگائی گئی ہیں لیکن ان منڈیوں میں خریداروں کی تعداد پہلے کے مقابلے میں کافی کم دیکھی جارہی ہے۔ بیوپاریوں نے بتایا کہ پہلے عیدالاضحی کے دوران ان کا اچھا کاروبار ہوتا تھا لیکن رواں کورونا وبا اور لاک ڈاون کی وجہ سے کاروبار کافی متاثر ہوا ہے۔
غور طلب ہے کہ مختلف علاقوں سے بیوپاری قربانی کے جانوروں کو فروخت کرنے کےلیے جموں شہر آئے ہیں۔ بیوپاری، شہر کے مختلف علاقوں میں منڈیاں لگاکر جانور فروخت کر رہے ہیں۔ محمد اعظم نامی ایک بیو پاری نے بتایا کہ انہوں نے گوجرنگر علاقہ میں منڈی لگائی تاہم بہت کم مقدار میں جانور فروخت ہوئے ہیں۔