اردو

urdu

ETV Bharat / city

Army Helps to Restore Power Crisis: جموں میں فوج کی مدد سے 80 فیصد بجلی بحال

جموں وکشمیر کے صوبے جموں میں گزشتہ روز صوبائی کمشنر رگھو لنگر Jammu Divisional Commissioner Raghav Langer نے بجلی کی سپلائی کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے بھارتی فوج کی مدد طلب کی تھی۔ فوج کی انجینئرنگ ونگ نے کل شام ہی جموں خطہ کے بجلی گریڈ اور اسٹیشنز میں کام کرنا شروع کیا تھا۔

power supply restored to 80 pc in jammu with the help of army
جموں میں انڈین فوج کے مدد سے 80 فیصد بجلی بحال

By

Published : Dec 20, 2021, 4:10 PM IST

جموں میں محکمہ بجلی کے ملازمین کے ہڑتالPDD Employees Strike کی وجہ سے بجلی کی بحرانی صورتحال پیدا ہونے کے بعد صوبائی کمشنر جموں رگھو لنگر نے گزشتہ روز صارفین کی سہولیت کے لیے فوج سے مدد طلب کیArmy called For Power Restore In Jammu ہے،جس کے بعد فوج کی انجینئرنگ ونگ نے دیر رات شام سے ہی جموں خطہ کے گریڈ اسٹیشنز میں کام کرنا شروع کیا۔

انتظامیہ کے مطابق جموں صوبے میں فوج کی مدد سے تقربیاً 80 فیصد بجلی سپلائی بحال ہوئی ہیں۔

جموں میں فوج کی مدد سے 80 فیصد بجلی بحال
صوبائی کمشنر جموں نےفارج کے مدد طلب کرنے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ جموں ڈویژن میں محکمہ بجلی کے ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے بجلی سپلائی نظام مکمل طور پر مفلوج ہو گیا ہے جس کی وجہ سے اسے دوبارہ بھال کنے کے لیے سول انتظامیہ کو فوج کی مدد لینی پڑی۔یہ بھی پڑھیں:PDD Employees Strike: ہڑتال کی وجہ سے بجلی سپلائی پر بڑا اثر نہیں پڑا: صوبائی کمشنر کشمیر



ہم آپ کو بتادیں کہ بجلی شعبہ کی نجکاری و دیگر معاملات کو لے کر محکمہ بجلی کے ملازمین ہڑتال پر ہیں۔ جس کی وجہ سے صوبہ جموں کے 80 فیصد سے زائد علاقوں میں بجلی مکمل بند ہو گئی ہے اور محکمہ بجلی کے ملازمین اس وقت ہڑتال پر ہیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details