جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں پولیس بتایا کہ موبائل چوری ہونے کی شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ ڈی ایس پی منیش شرما کی قیادت میں سائبر سیل پولیس ٹیم تشکیل دی۔ جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ اور پونچھ کی قیادت میں پولیس ٹیم نے ملزمان کا سراغ لگانا شروع کر دیا۔ جس کے بعد چوری شدہ موبائل کی لوکیشن اور چند ماہ تک چھان بین کے بعد مختلف مقامات سے پچاس موبائل ٹریس کر کے آج مالکان کے حوالے کر دیے گئے۔ Recovers 50 lost Mobiles Handed over to Owners
Police Handed over Mobiles to Owners: پونچھ پولیس نے 50 موبائلز برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے
پونچھ ضلع میں گزشتہ کچھ مہینوں سے مختلف وارداتوں میں موبائل فون غائب ہونے کی رپورٹز تھانوں میں آرہی تھیں جن پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ایس پی پونچھ روہت بکسوترا کی ہدایت پر پولیس اپنی کوششیں جاری رکھیں۔ شکایات کے ازالے کے لیے سائبر سیل پونچھ نے 50 گمشدہ موبائل فون برآمد کر کے ان کے اصل مالکان کے حوالے کر دیے۔ Recovers 50 lost Mobiles Handed over to Owners
پونچھ پولیس نے 50 موبائلز برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے
یہ بھی پڑھیں:پونچھ: پولیس نے چوری شدہ 50 فونز برآمد
اس سلسلے میں پونچھ پولیس اسٹیشن میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی روہت بکسوترا نے بتایا کہ پونچھ پولیس کے پاس موبائل فون گم ہونے کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی آپریشن منش شرما کی سربراہی میں سائبر سیل پولیس ٹیم تشکیل دے کر چوری شدہ موبائل کے لوکیشن ٹریس کرکے انہیں برآمد کیا گیا، بعد میں ان فون کو اصل مالک کے حوالے کیا گیا۔