جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں انجمن جعفریہ اور شیعہ برادری کے نوجوانوں نے افغانستان اور کشمیر میں ہوئے حملے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ملزمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
پونچھ میں انجمن جعفریہ اور شیعہ برادری کا احتجاج اس ضمن میں ایڈووکیٹ افتخار احمد بزمی کی قیادت میں انجمن جعفریہ اور شیعہ برادری کے نوجوانوں کی طرف سے کشمیر میں ہوئے عسکری حملوں اور افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکوں میں ہلاک ہوئے افراد کو خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس حملے کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان کے شمال مشرقی شہر قندوز میں نماز جمعہ کے دوران ایک دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 50 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جب کہ متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ مقامی حکام نے دھماکے کی تصدیق تو کی ہے لیکن ہلاکتوں کی مکمل تفصیلات فراہم نہیں کی۔
وہیں گزشتہ روز سرینگر کے ایک ہائر سیکنڈری اسکول میں نامعلوم عسکریت پسندوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس میں دو اساتذہ ہلاک ہوگئے۔ حملے میں ایک خاتون اور ایک مرد استاد ہلاک ہوگئے، جن کی شناخت ستیندر کور اور دیپک چند کے طور پر ہوئی ہے۔