اردو

urdu

ETV Bharat / city

Reaction To Amit Shah's Statement on J&K Elections: جموں و کشمیر انتخابات کے متعلق وزیر داخلہ کے بیان پر جموں کے سیاسی رہنماؤں کا ردعمل

وزیر داخلہ امت شاہ کے جموں و کشمیر میں چھ سے آٹھ ماہ کے اندر انتخاب کرانے والے بیان پر جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے ترجمان رویندر شرما نے کہا کہ الیکشن کرانا جمہوریت کا ایک حصہ ہے اور اسے آج نہیں تو کل کرانا ہی ہے، لیکن بی جے پی اس کو ایسے پیش کر رہی ہے جیسے کہ وہ لوگوں پر احسان کر رہی ہو۔ Reaction To Amit Shah's Statement on J&K Elections

Political Leaders Reaction to Amit Shah's Statement
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے متعلق وزیرداخلہ کے بیان پر سیاسی رہنماؤں کا ردعمل

By

Published : Feb 23, 2022, 9:22 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے مطابق جموں و کشمیر میں انتخابات حد بندی کی مشق مکمل ہونے کے چھ سے آٹھ ماہ کے اندر کرائے جائیں گے۔ وزیر داخلہ کے اس بیان پر جموں کشمیر کی مختلف سیاسی پارٹیوں نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ Reaction To Amit Shah's Statement on J&K Elections

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے متعلق وزیرداخلہ کے بیان پر سیاسی رہنماؤں کا ردعمل

جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے چیف ترجمان رویندر شرما نے کہا کہ ”پہلے تو جموں و کشمیر کے عوام حدبندی کے عمل سے خوش نہیں ہیں، پہلے خطے کے تمام لوگوں کو مطمئن کریں، اس کے بعد الیکشن کے لیے آگے بڑھیں“۔

رویندر شرما نے مزید کہا کہ الیکشن ہونا ایک عام بات ہے لیکن اس کو بھی بی جے پی ایسے دکھا رہی ہے جیسے وہ لوگوں پر احسان کر رہی ہے۔ الیکشن کرانا جمہوریت کا ایک حصہ ہے، اس کو اتنا بڑھا چڑھا کر بتانا نہیں چاہیے۔“

اپنی پارٹی کے جنرل سیکریٹری وکرم ملہوترا کا کہنا ہے کہ ”ہم جموں و کشمیر میں لوگوں کی بڑھتی ہوئی مشکلات کو حل کرنے کے انتظار میں ہیں۔ اپنی پارٹی ہمیشہ انتخابات کے لیے تیار ہے اور الیکشن کا اعلان ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Reaction Of Political Parties on J&K Elections: امت شاہ کے انتخابات کے بیان پر سیاسی جماعتوں کا ردِعمل

انھوں نے مزید کہا کہ ابھی بھی یہ یقین نہیں ہے کہ الیکشن چھ یا آٹھ ماہ میں کئے جائیں گے بھی یا نہیں، ابھی حد بندی کا عمل ہی مکمل نہیں ہوا ہے، یہ کب ختم ہوگا کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا ہے۔“

نیشنل کانفرنس کی سینیئر رہنما اور ڈی ڈی سی چیئرپرسن رامبن ڈاکٹر شمشادہ شان نے کہا کہ این سی ہر وقت الیکشن کے لیے تیار ہے۔ ہم چاہتے تھے الیکشن جلد سے جلد کرائے جائیں تاکہ جموں و کشمیر میں اپنی اسمبلی ہوں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details