شہر اندور سے جموں توی جانے والی مالوہ ایکسپریس سے گذشتہ روز ایک نامعلوم شخص کے گرنے کی اطلاع ملی۔
بتا یا جا رہا ہے کہ تقریبا نو بجکر پچیس منٹ پر مالوہ ایکسپریس کجوانی ریلوے پھا ٹک سے جیسے ہی گزری تبھی ایک شخص ریلوے پھاٹک پر گر کر شدید زخمی ہوگیا۔

متاثرہ شخص کو جموں میڈیکل کالج میں علاج کے لئے منتقل کیا گیا، لیکن شدید چوٹ کی وجہ سے وہ شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا۔
پولیس کے مطابق نا معلوم شخص کی اب تک شناخت نہیں ہوسکی ہے، نوجوان کی شناخت کے لیے پولیس نے موبائل نمبر بھی جاری کیا ہے تا کہ اگر کوئی شخص اس نامعلوم شخص کو پہچان سکے تو مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کر سکتا ہے۔ نمبر یہ ہے۔ 9419160386 اور یہ نمبر پی سی آر، جی آر پی کا ہے۔