اس موقع پر ڈوڈہ کورٹ کے جج صاحبان اور سوشل فاریسٹری کے ڈی ایف او نے اپنے ہاتھوں سے شجرکاری مہم کو انجام دیا۔
پودا لگانا وقت کی اہم ضرورت - ڈوڈہ
ریاست جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں سوشل فاریسٹری ڈپارٹمنٹ کی طرف سے ضلعی عدالت کے صحن میں شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے گئے۔
پودا لگانا وقت کی اہم ضرورت
سی جے ایم ڈوڈہ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت میں پودے لگانا بے حد ضروری ہے کیوںکہ فضا میں آلودگی پیدا ہو رہی اور فیکٹریز سے نکلنے والا دھواں انسانی کی صحت پر مضر اثرات مرتب کر رہے ہیں اور لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔
انہوں نے ڈی ایف او ڈوڈہ سے کہا کہ وہ دیگر خالی علاقوں میں بھی شجرکاری کریں تاکہ ہمیں تازہ ہوا مل سکے اور بیماریوں سے دور رہنے میں مدد ملے۔