جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے ڈاک بنگلو میں عوامی فلاحی تنظیم پیر پنچال عوامی ڈویلپمنٹ فورم کی جانب سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔
جس میں منڈی، ساتھرہ، لورن، ساوجیاں، فتح پور، جالیاں، اعظم آباد، اڑائی، چکھڑی کی عوام نے شرکت کی۔ اس دوران متعدد عوامی مسائل کو اُجاگر کیا گیا۔
پونچھ: پیر پنچال عوامی ڈویلپمنٹ فورم کی جانب سے اجلاس منعقد جن میں بجلی پانی، راشن، راشن کارڈ، مہنگائی، مسافر کرایا، پنشن، تعلیم اور دوسرے ترقیاتی کام شامل ہے۔
اس دوران دیگر مقررین کے علاوہ بلال مخدومی نے کہا کہ 'چند ماہ قبل یہاں جموں وکشمیر میں انتخابات ہوئے۔ جن میں ہمارے سیاسی لوگوں نے یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ دفعہ 370 کی بحالی کو یقینی بنائیں گے۔' لیکن کُرسی حاصل کرنے کے بعد کہیں سے بھی آواز نہیں آرہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گاندربل میں ہفتہ وار بلاک دیوس کا اہتمام
پیر پنچال عوامی ڈویلپمنٹ فرنٹ کے چیئرمین محمد فرید ملک نے اس میٹنگ کے حوالے سے اہم جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ 'اس وقت عوام سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔' جس پر انتظامیہ کو کام کرنے کی ضرورت ہے۔'
اس موقع پر انہوں نے لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ میٹنگ کے دوران اجاگر کیے گئے مسائل کو انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام حل کیا جائے گا۔