اردو

urdu

ETV Bharat / city

جموں میں عارضی ملازمین کا احتجاج - جموں

ریاست جموں وکشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں منگل کو ملازمت کی مستقلی اور واجب الادا تنخواہوں کی واگزاری کو لیکر محکمہ پی ایچ میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی مزدوروں نے احتجاج کیا۔

جموں میں عارضی ملازمین کا احتجاج

By

Published : Jul 15, 2019, 6:42 PM IST

احتجاجی ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے واجب الادا اجرت کی واگزاری اور ملازمت کی مستقلی کا مطالبہ کیا۔

یومیہ اجرت پر کام کر رہے ملازمین کے یونین صدر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ عرصہ دراز سے اپنے مطالبات کے لئے احتجاج کر رہے ہیں تاہم ’’انتظامیہ اس جانب کوئی بھی توجہ نہیں دے رہی۔‘‘

جموں میں عارضی ملازمین کا احتجاج

انکا مزید کہنا تھا کہ ’’کٹھوعہ میں کچھ ملازمین بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں مگر انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔‘‘

احتجاجی ملازمین نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر انکے مطالبات جلد تسلیم نہیں کیے گئے تو مستقبل میں احتجاج کے اندر شدت لائی جائے گی۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details