اردو

urdu

ETV Bharat / city

Heavy Snowfall Cut Off Far-Flung Villages: ہیلی کاپٹر کی سہولت پرکشتواڑ کے عوام انتظامیہ کے مشکور

ضلع کشتواڑ کے دور افتادہ علاقے کے عوام نے شدید برفباری Heavy Snowfall Cut Off Far-Flung Villages کے سبب درماندہ افراد کو نکالنے کے لیے انتظامیہ سے ہیلی کاپٹر کی سہولیات کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد کشتواڑ کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے یہ معاملہ جموں کشمیرانتظامیہ کی نوٹس میں لایا جس کے بعد کشتواڑ میں درماندہ افراد کو مڑواہ و دیگر علاقے تک بذریعہ ہیلی کاپٹر پہنچایا جارہا ہے۔

ہیلی کاپٹر کی سہولیات فراہم کرائے جانے پر انتظامیہ کا شکریہ
ہیلی کاپٹر کی سہولیات فراہم کرائے جانے پر انتظامیہ کا شکریہ

By

Published : Jan 17, 2022, 5:07 PM IST

کشتواڑ کا دور دراز علاقہ مڑواہ اور واڑوان گزشتہ دو ہفتوں سے مسلسل برفباری کے سبب پوری طرح رابطہ سڑکوں Heavy Snowfall Cut Off Far-Flung Villages سے کٹ گیا ہے۔ رواں برس شدید برفباری کے سبب ہزاروں کی تعداد میں لوگ درماندہ ہوگئے تھے، جس کے سبب لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ درماندہ لوگوں کو کشتواڑ سے مڑواہ تک بذریعہ ہیلی کاپٹر پہنچایا جائے۔

ہیلی کاپٹر کی سہولیات فراہم کرائے جانے پر انتظامیہ کا شکریہ

گزشتہ روز کشتواڑ کی تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے عوام کے ان مطالبات کو جموں کشمیر انتظامیہ کی نوٹس میں لایا، جس کے بعد کشتواڑ میں درماندہ افراد کو مڑواہ بذریعہ ہیلی کاپٹر پہنچایا گیا۔

انتظامیہ کی جانب سے شروع کی گئی اس کارروائی پر مڑواہ کے لوگوں نے جموں کشمیر انتظامیہ کے ساتھ ساتھ کشتواڑ انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے کشتواڑ سے مڑواہ کے لیے جو ہیلی کاپٹر سروسز شروع کی ہے، ہم اس کے لیے انتظامیہ کے بے حد ممنون و مشکور ہیں۔ لیکن ہیلی کاپٹر کا کرایہ 1500 روپے رکھا گیا ہے، جو کہ غریب عوام کے لیے بہت زیادہ ہے۔ 1500 روپے ایک طرف ہیلی کاپٹر کا کرایہ ادا کرنا غریب عوام کے لیے مشکل ہے۔

مزید پڑھیں:JCB Machine Fell in Ravine: جے سی بی مشین کھائی میں گِری، دو ہلاک

لوگوں نے مطالبہ کیا کہ مڑواہ تا واڑوان کا کرایہ 1500 کے بجائے 500 روپے کیا جائے، تاکہ لوگوں کو اس برفباری کے دوران راحت مل سکے۔ لوگوں نے مزید کہا کہ دور دراز علاقے کے جو لوگ کشتواڑ آتے ہیں، ان کے آنے کا مقصد علاج و معالجہ ہوتا ہے۔ مڑواہ کے لوگوں کا مطالبہ ہے کہ کرائےمیں نرمی برتی جائے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details