ضلع کشتواڑ کے قصبہ کشتواڑ میں آوارہ جانوروں کے سڑک پر گھومنے سے راہ گیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ہے۔ مقامی افراد نے آوارہ جانوروں کو سڑکوں سے ہٹانے کےلیے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے۔
کشتواڑ میں آوارہ جانوروں کی وجہ سے دکانداروں، راہ گیروں، ڈرائیوروں، اور مسافرین کو آئے دن پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کشتواڑ قصبہ کے ساتھ ساتھ قومی شاہراہ پر آوارہ جانوروں کے گھومنے سے آئے دن سڑک حادثات پیش آرہے ہیں جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں جان و مال کا نقصان ہو رہا ہے۔ وہیں آوارہ جانوروں کی وجہ سے قصبہ کشتواڑ کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہورہا ہے۔