جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے وادی کے حیدر پورہ تصادم کے دوران ہوئی شہری ہلاکتوں کے خلاف جموں میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ 'عسکریت پسندوں کا بہانہ بنا کر عام لوگوں کو قتل عام کیا جارہا ہے جس کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔'
انہوں نے کہا کہ 'بی جے پی کی مرکزی حکومت جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ ظلم اور تشدد کر رہی ہے۔'
Hyderpora Encounter: جموں میں پی ڈی پی کا احتجاج جموں میں پارٹی کے دیگر سنیئر لیڈران و کارکنان کے احتجاج کی قیادت کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ 'کشمیر میں ہو رہی ہلاکتوں کے بعد اب لاشیں بھی اہل خانہ کو نہیں دی جارہی ہیں۔'
محبوبہ مفتی نے کہا کہ 'عام لوگوں کو مبینہ طور پر قتل کر کے ان کو عسکریت پسندوں کا معاون بتا دیا جاتا ہے جو کہ کشمیری عوام کے ساتھ ناانصافی اور زیادتی ہے۔' اس دوران پارٹی کارکنان نے مرکزی حکومت کے خلاف نارے بازی بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں:انکاؤنٹر کے دوران مکان مالک کراس فائرنگ میں ہلاک ہوا: وجے کمار
واضح رہے کہ پیر کو سرینگر کے حیدرپورہ میں شاہراہ پر پولیس نے کہا کہ عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم میں ایک بیرونی عسکریت پسند اور ان کے دو معاونین مدثر گل، عامر ماگرے کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ اس تصادم میں ایک عام شہری الطاف احمد بٹ ہلاک ہو گئے۔' تاہم الطاف اور مدثر کے لواحقین کا کہنا ہے کہ 'وہ دونوں معصوم تھے۔'