جموں و کشمیر پی ڈی پی کی صدر و سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کا پانچ روزہ دورہ کے آخری دن خطہ چناب کے بانہال میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے لوگوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ چناب کے دورے کے دوران جس بھی علاقہ میں گئی وہاں لوگ مایوس نظر آرہے ہیں'۔
مرکزی حکومت نے لوگوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ بعض رہنماؤں کے پارٹی چھوڑنے سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ پارٹی کارکنان کے ساتھ ساتھ عام لوگ بھی پارٹی کے ایجنڈے سے جڑے ہیں'۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ پی ڈی پی سے جڑیں اور ان کی آواز کو مزید تقویت بخشیں، تاکہ مرکزی حکومت نے جو غیر آئینی طور پر جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کیا ہے اسے دوبارہ واپس لیا جاسکے۔
مزید پڑھیں:اودھمپور: رام ناتھ کووند نے فوج کی شمالی کمان کے ساتھ 'بڑا کھانہ' میں شرکت کی
ان کے ہمراہ سابق ایم ایل سی فردوس احمد ٹاک، پارٹی جنرل سیکریٹری امریک سنگھ، پارٹی سیکریٹری امتیاز احمد شان اور سابق ایم ایل اے وچی ایجاز احمد میر، طالب حسین اور مقامی رہنما بہار احمد رونیال شوکت جاوید ڈینگ وغیرہ موجود تھے۔