کشمیر میں پکڑ دھکڑ اور ہراسانی کا ماحول بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پی ڈی پی ترجمان ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے کہا ہے کہ 'انتخابات سے بہتر ہے کہ لوگوں کا اعتماد بحال کیا جائے، کیونکہ کشمیر کے اندر پکڑ دھکڑ کا جو سلسلہ شروع کیا گیا ہے اور صحافیوں پر ایف آئی آر درج کیے جا رہے ہیں وہ قابل تشویش ہے۔
ڈاکٹر ہر بخش سنگھ آج ترال کے دورے پر ہیں، انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی چاہتی ہے کہ انتخابات سے قبل اعتماد کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جائیں اور سیاسی رہنماؤں کو رہا کیا جائے اور ایک ایسی فضا قائم کی جائے جس میں لوگ اپنی بات کہ سکیں۔