اردو

urdu

ETV Bharat / city

پاکستان کی خدیجہ پروین کو ملی بھارت کی شہریت

بھارتی شہریت حاصل کرنے کے بعد خدیجہ پروین اور ان کے افراد خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

By

Published : Dec 26, 2019, 8:11 PM IST

پاکستان کی خدیجہ پروین کو ملی بھارتی شہریت
پاکستان کی خدیجہ پروین کو ملی بھارتی شہریت

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں رہائش پذیر خدیجہ پروین پاکستان کے شہر اٹک سے تعلق رکھتی تھیں اور ان کی پیدائش پاکستان کے ہزرون علاقے میں ہوئی تھی۔

انہوں نے سنہ 1883ء میں شادی کی اور اپنا آبائی وطن پاکستان چھوڑ کر ضلع پونچھ آکر بس گئیں اور اس وقت سے خدیجہ پروین کو بھارت کی شہریت حاصل کرنے کے لیے کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان کی خدیجہ پروین کو ملی بھارتی شہریت

خدیجہ پروین نے ای ٹی وہ بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب سے وہ شادی کرکے پاکستان سے ضلع پونچھ میں آباد ہوئیں اس وقت سے اب تک انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم بھارتی شہریت کے سلسلے میں کوششیں جاری رکھیں۔

آخرکار 23 دسمبر 2019 کو ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کے ہاتھوں سے ان کو بھارتی شہریت کی سند سے نوازا گیا -

بھارتی شہریت حاصل کرنے کے بعد خدیجہ پروین اور ان کے افراد خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
اس موقع پر انہوں نے ضلع انتظامیہ، ریاستی انتظامیہ اور مرکزی حکومت کا شکریہ اداکرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے-
واضح رہے کہ ان کے خاندان میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹے سمیت کل پانچ افراد ہیں -

ABOUT THE AUTHOR

...view details