سرینگر: بارڈر سیکورٹی فورس نے ہفتہ کی علی الصبح بین الاقوامی سرحد کے قریب ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کرلیا۔ افسران نے یہ معلومات فراہم کیں۔ حکام نے بتایا کہ بی ایس ایف نے سیالکوٹ کے 45 سالہ رہائشی محمد شاباد کو ارنیا سیکٹر میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا۔ انہوں نے اسے خبردار کرنے کے لیے کچھ گولیاں چلائیں اور اسے حراست میں لے لیا۔ انہوں نے بتایا کہ شاباد کے پاس سے کوئی قابل اعتراض مواد نہیں ملا۔ Pakistani intruder arrested along International Border in Jammu
Pakistani Civilian Arrested جموں میں بین الاقوامی سرحد پر ایک پاکستانی شہری گرفتار - پاکستانی درانداز گرفتار
ایک پاکستانی شہری کو بی ایس ایف نے آر ایس پورہ کے ارنیا سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر گرفتار کرلیا ہے۔ one Pakistani apprehended by BSF
جموں میں بین الاقوامی سرحد پر ایک پاکستانی درانداز گرفتار
یہ بھی پڑھیں: Infiltratiin bid foiled in Rajouri: راجوری میں دراندازی کی کوشش ناکام، دو درانداز ہلاک
اس سے قبل، 25 اگست کو بی ایس ایف نے جموں و کشمیر کے سانبہ ضلع میں ایک پاکستانی درانداز سے آٹھ کلو گرام مشتبہ ہیروئن برآمد کرکے منشیات کی اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنایا تھا۔ اس دوران سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں درانداز زخمی ہوگیا تاہم وہ واپس پاکستان فرار ہوگیا تھا۔