اردو

urdu

ETV Bharat / city

شاردا پیٹھ راہدری پر ردعمل

پاکستانی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں واقع شاردا پیٹھ راہدری کو منظوری دینے کی حمایت کی ہے، جس پر ایک تنظیم کے ترجمان نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

By

Published : Mar 26, 2019, 3:31 PM IST

شاردا پیٹھ راہدری پر ردعمل

آل پارٹی مائگریشن کوآرڈینیشن کمیٹی کے ترجمان کنگ سی بھرتی نے کہا کہ ہم ابھی پاکستان کی جانب سے دی جانے والی حمایت پر کچھ نہ کہتے ہوئے ہم بھارتی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے ہندو یاتریوں کو شاردا پیٹھ راہدری کے درشن کا موقع ملے گا۔

شاردا پیٹھ راہدری پر ردعمل

خیال رہے کہ شاردا پیٹھ ہندوؤں کا ایک مقدس مقام ہے جو مقبوضہ کشمیر میں واقع ہے۔

کرتاپور راہدری کے بعد شاردا پیٹھ راہدری کی منظوری کی حمایت کا معاملے منظرعام پر آیا ہے، جس سے بھارت اور پاکستان کے بیچ تعلقات کے نئے راستے کھنے کے امکانات ہیں۔

واضح رہے کہ ایکسپریس ٹربیون کی ایک رپورٹ کے مطابق، بھارتی حکومت نے اس سے قبل پاکستانی حکومت سے شاردا پیٹھ راہدری کو منظوری دینے پر زور دیا تھا۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق، کرتاپور راہدری کے بعد، پاکستانی حکومت کا یہ فیصلہ ہندؤوں کے لیے انتہائی اہم مانا جارہا ہے۔

اس سلسلے میں چند پاکستانی حکام اس جگہ کا دورہ کرکے عنقریب ایک رپورٹ سونپیں گے۔

جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پی ڈی بھی سربراہ محبوبہ مفتی نے شاردا پیٹھ معاملے میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کچھ وقت پہلے وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر'شاردا پیٹھ' راہداری کھولنے کی درخواست کی تھی۔

ایک ایسے وقت جب بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی انتہا پر ہے، اس طرح کی پہل موجودہ تعطل کو دور کرنے میں معاون ہوسکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details