اردو

urdu

ETV Bharat / city

Pak Violates Ceasefire جموں بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی فوج نے بی ایس ایف گشتی پارٹی پر فائرنگ کردی - جموں میں بین الاقوامی سرحد پر فائرنگ

بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے منگل کو اپنے ایک مختصر بیان میں کہا کہ پاکستانی ریجنرس نے منگل کی صبح ارینہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف کی ایک گشتی پارٹی پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ Pak violates ceasefire along International Border in Jammu

سرحد
سرحد

By

Published : Sep 6, 2022, 1:08 PM IST

بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرکے جموں کے ارینہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف کی ایک گشتی پارٹی پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ Pak violates ceasefire along International Border in Jammu

بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے منگل کو اپنے ایک مختصر بیان میں کہا کہ پاکستانی ریجنرس نے منگل کی صبح ارینہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف کی ایک گشتی پارٹی پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ مستعد جوانوں نے اس فائرنگ کا موثر جواب دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں ہمارے کسی جوان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور پاکستان نے ڈی جی ایم او سطح کی بات چیت کے دوران لائن آف کنٹرول کے ساتھ ساتھ اس سے متصل سبھی سیکٹروں میں 24 اور25 فروری2021 کی درمیانی شب سے جنگ بندی اور دیگر سمجھوتوں پر عمل کرنے پر اتفاق ظاہر کیا تھا۔ اس معاہدے کے بعد سرحدوں پر امن و امان کا ماحول سایہ فگن تھا اور سرحدی علاقوں کے لوگ بہت ہی خوش تھے۔

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان در اصل سال 2003 میں جنگ بندی معاہدہ طے پایا تھا لیکن اس کے باوصف سرحدوں پر طرفین کے درمیان ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری کے تبادلے کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری تھا جس کے نتیجے میں سر حدوں کے آر پار بے تحاشا جانی و مالی نقصان ہوا ہوتا تھا۔

مزید پڑھیں:'سیز فائر معاہدہ پر اتفاق سے درندازی میں کمی ہوئی ہے'

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر کے سرحدوں پر سال 2020 کے دوران ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کے تبادلے کے زائد از پانچ ہزار واقعات رونما ہوئے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details