جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ پاکستان کی کوشش ہے کہ بڑی تعداد میں عسکریت پسندوں کو جموں و کشمیر میں داخل کیا جائے لیکن سیکیورٹی اجنسیاں پاکستان کے تمام منصوبوں کا معقول جواب دے رہی ہیں۔
دلباغ سنگھ سرحدی ضلع پونچھ کے دورے پر تھے۔ جس دوران انہوں نے پولیس لائن میں افسران کے ساتھ ایک میٹنگ میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
بعدازاں انہوں نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول سے بڑی تعداد میں پاکستانی درانداز بھارت میں داخل ہونے کی کوششیں کر رہے ہیں، لیکن سیکیورٹی فورسز پاکستان کی ہر کوشش ناکام بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا 'پاکستان میں موجود عسکری لانچنگ پیڈ پر کثیر تعداد میں عسکریت پسند موجود ہے جو بھارت میں داخل ہونے کے فراق میں ہے لیکن ہمارے جوان پاکستان کی ہر کوشش کو ناکام بنا رہے ہیں۔'